بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں کیا ہیں؟

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونا(Gold) مستحکم سطح پر برقرار ہے۔

آج 13 نومبر کو پاکستان میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت فی تولہ قیمت 415000 روپے ہے، جبکہ 10 گرام سونا 355800 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 22 کیرٹ سونے کے نرخ بھی فی تولہ 380519 روپے اور 10 گرام 326150 روپے میں دستیاب ہے۔

ملک کے بڑے شہروں بشمول لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں 24 کیرٹ اور 22 کیرٹ سونے کے یہی نرخ ریکارڈ کیے گئے ہیں، جہاں تمام متعلقہ صرافہ بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں اسی سطح پر جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:یو اے ای میں خوفناک حادثہ، 14 افراد جاں بحق اور پاکستانیوں سمیت 30 زخمی

معاشی ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی یہ تبدیلیاں براہ راست امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والے اتار چڑھاؤ سے جڑی ہوئی ہیں، جو کرنسی کی قیمتوں اور قیمتی دھاتوں کے باہمی تعلق کو واضح کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے رجحانات اور مقامی طلب و رسد کی بنیاد پر دن بھر سونے کے داموں میں معمولی ردوبدل کا امکان بھی موجود رہتا ہے۔