بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم

انٹربینک مارکیٹ میں مضبوط اقتصادی بنیادوں کے باعث روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مضبوط رہی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
اقتصادی بنیادوں میں بہتری کے لیے کچھ اہم عوامل شامل ہیں: ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمیٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان کے گلیشئیر متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ، اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کے تحت توانائی، کان کنی اور زراعت میں تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق۔
اس کے علاوہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی توقع اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی حجم کو 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا۔ نتیجتاً، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور ایک موقع پر یہ 25 پیسے کی کمی کے بعد 280.72 روپے تک گر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 280.95 روپے پر بند ہوا۔
یہ سطح چھ ماہ میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی کم ترین سطح ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے پر مستحکم رہی۔