بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بندر نے اڑتے بگلے کو پکڑ کر مار ڈالا، اس کا گوشت کھاگیا ، ویڈیو وائرل

لندن(نیوز ڈیسک ) برطانوی چڑیا گھر میں لوگ ایک بندر کی بے رحمی دیکھ کر اس وقت خوفزدہ رہ گئے جب اس نے پرواز کرتے سمندری بگلے کو پکڑ لیا اور اسے بے رحمی سے لکڑی کے کھمبے پر پٹخ کر مارڈالا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

برطانیہ کے چیس شائر میں واقع چیسٹر چڑیا گھر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو اس وقت تیزی سے مشہور ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر نے سمندری بگلے کو گرفت میں لے رکھا ہے اور اسے لکڑی کے بانس سے ٹکراکر کر مارڈالا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہ پورا ماجرا پانچ منٹ تک جاری رہا۔ بعض افراد کا خیال ہے کہ بندر نے پرواز کرتے پرندے کو پکڑا تھا لیکن یہ منظر ویڈیو میں نہیں آسکا۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ سی گل پرندے نے خود بندر کو ستایا ہوگا کیونکہ یہ بے باک پرندے سیاحوں کو ٹھونگیں مارنے اور ان سے کھانا چھیننے میں بہت ماہر ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کچھ لوگوں نے اس خوفناک منظر کو کنگ کانگ کی فلم سے تعبیر کیا ہے جس میں وہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر ہیلی کاپٹر کو ہاتھ مارکر گرادیتا ہے۔ لیکن اس منظر میں کوئی عمارت نہیں تھی بلکہ 20 فٹ بلند ایک مینار نما کھمبا تھا جسے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تعمیر کیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہ ویڈیو چڑیا گھر آنے والے ایک 32 سالہ شخص ، بیک ایڈمسن نے بنائی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر نے جنون میں آکر ایک بڑے پرندے کو سر سے پکڑ رکھا ہے اور بار بار اس کی ضرب ٹھوس کھمبے پر لگارہا ہے۔ یہاں تک کہ نیم مردہ پرندہ نیچے گرجاتا ہے اور بندر تیزی سے نیچے اترکر دوبارہ اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایڈمسن نے بتایا کہ اس عمل میں بندر کی انگلیاں بھی زخمی ہوگئیں جس کے بعد اس نے نیچے اتر کر پرندے کو نوچا اور اسے کھانے لگا۔ یہ ویڈیو جب ٹک ٹاک پر ڈالی گئی تو بہت تیزی سے وائرل ہوئی جسے اب تک 20 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔