بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان نیب عدالت سے بری

پشاور(نیوز ڈیسک )احتساب عدالت پشاور نے عدم ثبوت کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو بری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو نیب عدالت نے بری کردیا ہے۔
نیب نے موسیٰ خان کو 2020 میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارکیا تھا، اور موسیٰ خان سمیت 4 افرادکیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکیا تھا۔
احتساب عدالت پشاور نے موسیٰ خان کو بری کرتے ہوئے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں نیب پشاور نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو گرفتار کرلیا تھا۔
نیب نے موسیٰ خان کے خلاف ریفرنس میں بتایا تھا کہ ان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو سوالنامہ بھیجا تھا، جن کے جوابات جمع کرانے سابق ڈی ایف او نیب دفتر پشاور جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی متنی کے قریب نیب نے گرفتار کرلیا۔