بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذاتی مفادات کیلئے مفتاح کو پارٹی کے اندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر تنقید کا سامنا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئےوزیر خزانہ کو پارٹی کےاندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا، مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں بہتر کردار ادا کیا، ہماری ہمدردیاں وزیر خزانہ کے ساتھ ہیں۔