بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تمام دوستوں کو سلام علیکم کہہ دیا میں عمران خان کے ساتھ ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام دوستوں کو سلام علیکم کہہ دیا میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔
پریڈ گراونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آج سارے پاکستان کی آواز ہے، جس طرح پاک فوج سارے ملک کی آواز اسی طرح عمران خان بھی سارے ملک کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ جلدی الیکشن کا اعلان کر دیا جائے، یہ لوگ ملک کو نہیں چلا سکتے۔
شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگانا چاہتا ہے، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا، دوسرے چور نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیا۔