بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، ڈیٹا ہارڈ ڈسک برآمد

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈیسک برآمد کرلیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور کئی دنوں کی انکوائری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت انیس احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق بھکر سے ہے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک برآمد ہوئی ہے جس میں کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ ڈیٹا بلیک مارکیٹ سے خریدا تھا اور اس ڈیٹا کے ذریعے 10 سے زائد ویب سائٹس چلا رہا تھا جہاں یہ ڈیٹا کو فروخت کر رہا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع نے بتایا کہ ملزم انیس احمد شاہ کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس وقت بھی انٹرنیٹ پر کئی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو اس طرح کا ڈیٹا بیچ رہی ہیں۔