بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے 27ویں ترمیم کے خدوخال سامنے رکھ دیے تھے، چیف جسٹس پاکستان سے متعلق ترامیم میں کچھ ابہام تھا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا، آئینی عدالت اور سپریم کورٹ سے جو جج سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان کہلائے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ اچکزئی کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ، آئینی عدالت میں تمام صوبوں سے برابرکی نمائندگی ہونا بڑی کامیابی ہے ، ہم نے دیکھا کیسے عدالتوں نے سوموٹو لے کر وزیراعظم اور وزرا کی توہین کی، اب کوئی سوموٹو نہیں ہوگا ، کوئی جج از خود نوٹس نہیں لے سکے گا۔قومی اسمبلی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی

اپوزیشن ارکان کے شور شرابے میں قومی اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا 27 ویں ترمیم میں بھی اپوزیشن کا ان پٹ آتا تو آئین زیادہ مضبوط ہوتا ، اپوزیشن کا کام صرف اپنے لیڈر کے لیے رونا دھونا نہیں ، اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ حکومت کو جوابدہ بنائے ، کسی قانون سازی کی مضبوطی اکثریت سے نہیں اتفاق رائے سے ظاہر ہوتی ہے۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مودی کو شکست دینے پر پاکستان کے فیلڈ مارشل کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے ، ہم فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دلا رہے ہیں۔