بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شرم نہیں آتی؟ سنی دیول کیمرا مین پر بھڑک اٹھے

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکار سنی دیول کی جانب سے کیمرامینوں اور میڈیا نمائندوں پر غصہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں سنی دیول کو کیمرامینوں اور میڈیا ورکرز پر غصہ کرتے دیکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول 13 نومبر کو جیسے ہی والد دھرمیندر کی تیمارداری کرکے گھر سے نکل رہے تھے تو میڈیا نمائندوں نے ان کی ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔

میڈیا نمائندوں کی جانب سے ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر سنی دیول نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادیں۔

وائرل ویڈیوز میں سنی دیول کو میڈیا نمائندوں کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

سنی دیول نے میڈیا نمائندوں پر غصہ نکالتے ہوئے انہیں کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے، ان کے اپنے گھر میں بھی ماں باپ، بچے اور بہنیں ہیں۔

اداکار نے میڈیا نمائندوں اور کیمرانوں کو غصہ سے بولا کہ نہیں انہیں اس طرح کی حرکتیں کرتے ہوئے شرم نہیں آتی؟

ساتھ ہی سنی دیول نے ہندو رسومات کے تحت میڈیا نمائندوں اور کیمرامینوں کو ہاتھ جوڑتے ہوئے انہیں سلام بھی کیا۔

خیال رہے کہ سنی دیول کے والد دھرمیندر کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے 11 نومبر کو خبر دی تھی کہ وہ دوران علاج چل بسے۔