بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492 ارب 90 کروڑ روپے حاصل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492 ارب 90 کروڑ روپے حاصل کرلیے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492 ارب 90 کروڑ روپے حاصل کرلیے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی سے مجموعی طور پر 550 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا، نیلامی کیلئے مجموعی طورپر 1621 ارب 70 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعدادوشمار کے مطابق ایک ماہ کی مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 1.2 بیسس پوائنٹس اورتین ماہ مدت کے بلوں پر منافع کی شرح میں 0.6 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس کے برعکس 6 ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں گزشتہ نیلامی کے مقابلہ میں 0.1 بیسس پوائنٹس اضافہ ہوا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting