بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسم سرما میں گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صارفین کو 3 مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سردیوں میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) صارفین کو دن میں 3 وقت گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایس این جی پی ایل پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم کا کام کرنے والا مرکزی ادارہ ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے میں صرف 8 گھنٹے قدرتی گیس دستیاب ہوگی، صبح6:30 سے 9بجے، دوپہر12 سے2:30بجے اور شام6بجے تا9 بجے گیس فراہم کی جائے گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے گھریلو گیس صارفین کے لیے فراہمی کا شیڈول مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ سوئی سدرن نے گیس فراہمی کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا، جس پر فوری عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔ صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے ڈھائی بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق ایل این جی کی قلت اور سردیوں میں گیس کی طلب دگنی ہونے کے باعث لوڈ مینجمنٹ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نے ایندھن کی فراہمی کو بھی متاثر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق قدرتی گیس کے متبادل ایل پی جی کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر ہیں، جس کے باعث رواں موسمِ سرما میں صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔