بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی بھی قرض رول اوور کی یقین دہانی

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر اور کویت سے 30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرایا جائے گا جکہ سعودی عرب، چین اور کویت سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرض رول اوور ملنا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر مارچ 2027 میں قرض رول اوور کرایا جائے گا، تینوں ممالک سے تقریبا ایک سال کیلئے قرض کو رول اوور کرایا جائے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کے مطابق پاکستان کو دسمبر میں آئی ایم ایف سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول جائیں گے، رواں مالی سال کیلئے 21 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں 7.3 ارب ڈالر رول اوور شامل ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تین ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سعودی عرب کے قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے موخر ہوگیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس حوالے سے سعودی وزیر خزانہ کے ساتھ بہت اچھی میٹنگ ہوئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سعودی عرب کی طرف سے مزید مالی معاونت کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی زندگی کو خطرہ، بلڈ پریشر 192 تک پہنچ گیا، سلمان راجہ دعویٰ

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس تین ماہ کی درآمدات کا کور موجود ہےہر سال تقریباً ڈیڑھ ارب یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے ہماری کوشش ہے کہ یورو بانڈ کی ادائیگی کے معاملے میں کسی بھی حکومت کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوسکتا ہے، تاہم ابھی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔