بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر حاصل کر لیا

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، شہر 458 ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملتان میں فضائی آلودگی کی سطح 719 ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق عالمی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 244 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور کولکتہ 235 کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

آئی کیو ایئر کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں بھی فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار ہے۔ ملتان میں اے کیو آئی 719، کاہنہ نو میں 655، سی ای آر پی آفس میں 611، برکی روڈ پیراگون میں 609، علامہ اقبال ٹاؤن میں 583 جبکہ رائیونڈ میں 511 ریکارڈ کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسی طرح لاہور کے کاہنہ نو، ملتان روڈ اور سفاری پارک میں اے کیو آئی 500 تک پہنچ گیا، جبکہ گلبرگ تھری میں 483 اور برکی روڈ پر 482 ریکارڈ کیا گیا۔ اے آر سی لاہور میں 456 اور ماڈل ٹاؤن کے اے بلاک میں 447 کی سطح ریکارڈ ہوئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری جانب پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں صبح 7 بجے آلودگی کی سطح 430 ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 70 پوائنٹس زیادہ ہے۔ صوبے میں قصور 462 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے، لاہور 430 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعدادوشمار کے مطابق وہاڑی میں 378، پاکپتن میں 374، راجن پور میں 366، جھنگ میں 346 اور مظفرگڑھ میں 340 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں 439، ڈی ایچ اے فیز 6 اور جی ٹی روڈ پر 404 کی سطح سامنے آئی۔

فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں شہریوں کو صحت کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں۔