بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور، سیاسی جلسوں ، ملین مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہ کرنے کا حکم

پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔

عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتےہیں۔ احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔