بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت کی نگرانی میں چلنے والے ادارے کے سی ای او کی گاڑی سے قیمتی کاغذات چوری

کراچی (نیوزڈیسک )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ نگرانی میں چلنے والے ادارے ( پی آئی اے آئی سی ) کے سی ای او کی گاڑی سے قیمتی میک بک مشین لیپ ٹاپ اور دیگر کاغذات چوری ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مدعی دانیال ناگوری کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں سلطان مسجد کے باہر گاڑی پارک کر کے نماز پڑھنے گیا تھا جب آیا تو گاڑی کا شیشیہ ٹوٹا ہوا تھا، نامعلوم ملزمان گاڑی کا شیشہ توڑ کر بیگ نکال کر لے اڑے۔
انہوں نے کہا کہ بیگ میں میری تعلیمی دستیاویزات ، سرٹیفیکٹ اور میک بک مشین تھی، پی ای اے سی کے کاموں کی وجہ سے بھاری مالیت کی مشین لی تھی جس کی قیمت 12 لاکھ روپے ہے، واقعے کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کروادیا ہے تاحال تحقیقات شروع نہیں ہوسکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے آئی سی کے ذریعے ذہین طلباء و طالبات کو سامنے لا کر انکی خدمات سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے، پی آئی اے آئی سی کا میں سی ای او ہوں اور چوری ہونے والے کاغذات اور لیپ ٹاپ میں موجود ڈیٹا بہت اہم ہے۔