بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 331 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 120 رنز پر محدود رہی، اور پاکستان نے 211 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔
میچ کے بعد مہرین علی نے کہا کہ یہ ریکارڈ وہ پاکستان اور اپنے والدین کے نام کرتی ہیں، جو ان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ پاکستان کی اس شاندار کارکردگی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں اپنی نئی پہچان قائم کر دی ہے۔