اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کونسل، ٹاپ ایگزیکٹو کا اجلاس فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آئندہ الیکشن فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدارت کے لیے آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور گھی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عاطف اکرام شیخ کو متفقہ طور پر امیدوار نامزد کر دیا گیا۔
چیئرمین فاونڈر گروپ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ فیڈریشن کی صدارت کے لئے فیڈرل ایریا کی باری ہے اور تمام سینئر اراکین نے بڑی سوچ بچار کے بعد امیدوار کا چناؤ کیا ہے جو کہ باصلاحیت اور کامیاب بزنس مین ہے۔ ان شاء اللہ فیڈرل ایریا سے عاطف اکرام شیخ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور زبیر احمد ملک اور عبدالرؤف عالم، آئی سی سی آئی کے سابق صدور میاں اکرم فرید، خالد جاوید، ظفر بختاوری، اعجاز عباسی، میاں شوکت مسعود، چوہدری وحید الدین اور عامر وحید شیخ نے شرکت کی۔
آئی سی سی آئی کے صدر محمد شکیل منیر، سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر فہیم خان نے بھی شرکت کی اور نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔
شیخ عاطف اکرام فیڈرل ایریا ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے متفقہ امیدوارنامزد








