بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں سولر پراجیکٹ کا خود اعلان کریں گے،خرم دستگیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں سولر پراجیکٹ کا خود اعلان کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں خرم دستگیرنے کہا کہ پاکستانی کوئلے سے بڑی مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد سے 600 میگا واٹ بجلی منصوبے میں شامل ہوئی، بجلی کے منصوبے نہ چلنے کی وجہ سے پاکستانی عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑا۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پچھلے سالوں کی نسبت کوئلے کی قیمتوں میں 4 گنا اضافہ ہوا، شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں سولر پراجیکٹ کا خود اعلان کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے آخری سال بڑی ڈکیتی کی تھی، پچھلے2مہینوں میں صنعتوں کو ایک منٹ بھی بجلی بند نہیں ہوئی جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی۔
وزیر توانائی نے کہا کہ عذاب عمرانی 9 اپریل تک ملک پر مسلط رہا جبکہ لوڈشیڈنگ ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے، بل دینے والے فیڈز پر لوڈشیڈنگ بہت کم ہو گئی اور نہ دینے پر لوڈشیڈنگ ہوگئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جیسے جیسے طلب بڑھتی گئی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا جبکہ5ہزار800 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے نہ چل سکے، سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔