اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو جعلی ہے تو پی ٹی آئی اس کا فرانزک کروا لے ،عمران خان کو ضمنی انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے،عمران خان کے لوگ امریکہ سے معافی تلافی کررہے ہیں ، پی ٹی آئی کے ڈونلڈلو کے ساتھ رابطوں کی تصدیق بھی ہوجائے گی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان جب تک اقتدارمیں تھے تب ان کو ہرچیز اچھی لگتی تھی ، لیکن اب جب ان سے اقتدار چھن گیا ہے تو وہ اداروں پر حملے کررہے ہیں،انہیں اداروں پرالزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اتحادی کافی مہینوں سے ہمارے ساتھ رابطے میں تھے ، عمران خان کے لوگ اب امریکہ سے معافی تلافی کررہے ہیں ، پی ٹی آئی کے ڈونلڈلو کے ساتھ رابطوں کی تصدیق بھی ہوجائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ اگرآرٹیکل چھ کے لوازمات پورے ہوتے ہیں تو عمران خان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی آڈیو جعلی ہے تو پی ٹی آئی اس کا فرانزک کروا یا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی عدالت میں درخواست دے ہم اس آڈیوکا تھرڈڈ پارٹی سے فرانزک کروالیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی نے وزیردفاع مفتاح اسماعیل پر عدم اعتماد نہیں کیا،وہ کابینہ کی منظوری سے فیصلے کررہے ہیں،یہ مفتاح کے فیصلے نہیں بلکہ حکومت کے فیصلے ہیں اور ہم ان کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کبھی بھی واپس آسکتے ہیں،یہ ان کا اپناملک ہے ہم انہیں خوش آمدیدکہیں گے۔
بشریٰ بی بی کی آڈیو جعلی ہے تو پی ٹی آئی اس کا فرانزک کروا لے ،خواجہ آصف








