بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راشد لطیف نے متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی مانگ لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے سوشل میڈیا پر اور انٹرویوز میں دیے گئے متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔
راشد لطیف نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بیان انہوں نے محمد رضوان کی فلسطین کی حمایت کو کپتانی سے ہٹانے سے جوڑا تھا، وہ بلاجواز اور غیر مناسب تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ بیان کسی ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں تھا اور یہ غلط تھا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ ملک کی عزت اور ساکھ سب سے مقدم ہے، اور ایسے غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وہ اپنے بیانات میں ذمہ دارانہ اور شواہد پر مبنی رویہ اپنائیں گے۔
راشد لطیف نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ان کا کسی کو نقصان پہنچانے کا کبھی ارادہ نہیں تھا، اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، عوام اور متعلقہ شخصیات سے غیر مشروط معذرت کرتے ہیں۔