بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے میزبان کرغزستان کو 3-1 سے شکست دی۔
پہلے ہاف میں پاکستان نے دو صفر کی برتری حاصل کی، جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا، جس کے بعد حتمی اسکور 3-1 رہا۔ پاکستان کی جانب سے محمد مصطفیٰ، عبدالصمد اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 26 نومبر کو لاؤس، چوتھا میچ 28 نومبر کو یمن اور پانچواں میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔