بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوہر نے ایک ارب روپے کی لاٹری جیتنے کی خبر بیوی سے چھپائی، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔
ایس نے بتایا کہ لاٹری جیتنا اس کے لیے انتہائی حیران کن تجربہ تھا اور ابتدا میں وہ خوفزدہ بھی رہا۔ بعد ازاں اس نے خفیہ طور پر ایک لگژری گاڑی خریدی، مختلف ریزورٹس میں قیام کیا اور جاپان بھر میں سفر کرتے ہوئے چھ ماہ میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ ین خرچ کیے۔ شک سے بچنے کے لیے وہ روزانہ گاڑی زیرِ زمین پارکنگ میں چھپاتا اور پرانے کپڑے پہن کر گھر واپس آتا۔
اگرچہ ایس کی زندگی پرتعیش تھی، مگر اسے تنہائی، پچھتاوے اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا۔ ایس نے اعتراف کیا کہ اگر یہ رقم محنت سے کمائی جاتی تو فخر محسوس ہوتا، لیکن اچانک ملی دولت نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی۔
آخر کار، ایس نے ماہرِ نفسیات سے مشاورت کی اور 50 کروڑ ین کی انشورنس پالیسیاں اپنی اہلیہ اور بچوں کے نام خرید کر خاندان کے مستقبل کے لیے مالی تحفظ یقینی بنایا۔