اسلام آباد(ممتازنیوز)نامور صحافی اورملک کے ممتاز خبر رساں ادارےنیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل(این این آئی)کےبانی ایڈیٹرانچیف حافظ عبدالخالق (مرحوم) کی 23 ویں برسی نہایت سادگی اور احترام کے سا تھ منائی گئی۔ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ’’این این آئی‘‘ کے ہیڈآفس اسلام آبادمیں ہوئی جس میں ادارے کے سٹاف اورمرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔مرحوم نے 1992ء میں این این آئی کی بنیاد رکھی اورچند ہی برسوں میں اپنی شبانہ روز محنت اور لگن سے اسے عالمی سطح کے ادارے کی حیثیت دے دی۔این این آئی نیوز ایجنسی ملک بھر کے اخبارات وٹی وی چینلز کے علاوہ بیرون ملک بھی میڈیا سے متعلقہ اداروں کو اپنی سروسز فراہم کر رہی ہے۔
نامور صحافی حافظ عبدالخالق کی23ویں برسی پر قرآن خوانی کااہتمام








