بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد موسیٰ کی قائداعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک

اسلام آباد کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 2025-26 میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری راؤنڈ کے میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں، اور اس سے قبل پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لے چکے تھے۔
یہ کارنامہ قائداعظم ٹرافی میں گزشتہ دس سال میں کسی بولر کے لیے پہلا موقع ہے کہ اس نے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی ہو۔
محمد موسیٰ کی زبردست بولنگ کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کو اننگز اور 77 رنز سے شکست دی۔