بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی ایس پی منورعلی مہر کوچیف الیکشن کمشنر کیساتھ چیف سکیورٹی افسر تعینات

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی ایس پی منورعلی مہر کوچیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے ساتھ چیف سکیورٹی افسر تعینات کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقے ریڈزون میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔ الیکشن کمیشن آفس کے اطراف ایف سی کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ادھرآئی جی اسلام آباد نے ڈی ایس پی منورعلی مہر کوچیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے ساتھ چیف سکیورٹی افسر تعینات کردیاہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔