لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حمزہ شہباز کی جانب سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہمی کے اعلان کو جھوٹا وعدہ قرار دیدیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ وزیراعلیٰ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ آج صرف ضمنی الیکشن تک نگرانی کیلئے رکھے گئے جعلی وزیراعلیٰ نے کچھ گھرانوں کو فری بجلی دینے کا جھوٹا وعدہ کیا، جعلی وزیراعلیٰ بتائیں یہ کیاعوام کو بیوقوف سمجھتےہیںاور یہ کس قانون کے تحت پیکج دے سکتا ہے؟
عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم نے ہر شہری کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے سستی کی تھی، امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آکر وہی بجلی 24 روپے فی یونٹ مہنگی کردی۔
عمران خان نےپاکستان کےہر شہری کےلیےبجلی فی یونٹ 5 روپےسستی کی
امپورٹڈ حکومت نے آ کر وہی بجلی 24 روپے مہنگی کر دیاور آج صرف ضمنی الیکشن تک نگرانی کےلیے رکھےگئے جعلی وزیراعلیٰ نے الیکشن سٹنٹ کےطور پر کچھ گھرانوں کو فری بجلی دینےکا جھوٹا وعدہ کردیا
یہ کیا عوام کو بیوقوف سمجھتےہیں؟— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) July 4, 2022









