بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: نالے میں پھنسے 4 بچوں کو بچا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں واقع کورنگ نالے کے پانی میں پھنسے 4 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

نیوی اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو بحفاظت نکالنے کے بعد گھروں پر پہنچا دیا ہے۔

اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے سیکٹر ایچ 13 میں نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں۔

نالے کی دیواریں ٹوٹنے کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا، متعدد گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ اس موسم میں ندی نالوں کے پاس جانے سے گریز کریں۔

نالہ لئی کی سطح بھی بلند

دوسری جانب راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث خطرے کی علامت سمجھے جانے والے نالہ لئی کی سطح 18 فٹ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، بارش کا پانی مری روڈ پرجمع ہوجانے کے سبب ٹریفک جام میں متعدد ایمبولینسز پھنس گئیں۔

بارش کے باعث لیاقت باغ، کمیٹی چوک اور مریڈ چوک پر پانی جمع ہوجانے کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مختلف ریسکیو ٹیمیوں کے علاوہ پاک فوج کے دستوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔