بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پوری قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، صدر مملکت

پشاور(ممتاز نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر پاکستان نے نشان حیدر کیپٹن شیر خان کے 23 ویں یوم شہادت پر پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کیپٹن شیر خان نے بہادری اور جواں مردی کی لازوال داستان رقم کی اور وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کیپٹن شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتا خیال رہے کہ کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کا 23واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970 میں خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیدا ہوئے۔1999 میں لائن آف کنٹرول پر کارگل تنازعہ کے دوران، وہ جرات کی علامت بن کر ابھرے اور گلٹرے میں 17,000 فٹ کی بلندی پر پانچ اسٹریٹجک پوسٹوں کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستانی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا۔کیپٹن کرنل شیر خان آج کے دن 1999 میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے اور انہیں ملک کے سب سے بڑے بہادری اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کے 23 واں یوم شہادتکے موقع پر آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔