قطر (ویب ڈیسک) فیفا عرب کپ 2025 کا آغاز تاریخی انداز میں ہو گیا جہاں فلسطین کی ٹیم نے زخم زخم ہم وطنوں کے چہروں پر خوشی کی روشن مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
یہ سنسنی خیز میچ قطر کے الحبیب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ فلسطین کے مدمقابل میزبان ملک کی ٹیم تھی اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے جو کبھی دفاعی کھلاڑیوں تو کبھی گول کیپر اور کبھی بدقسمتی سے کھلاڑی کی کک باہر جانے سے ناکام رہے۔
قطر اور فلسطین کے دفاعی کھلاڑی پورے میچ میں متحرک، چست اور نہایت مصروف نظر آئے جو مخالف ٹیم کے فارورڈز کی امیدوں پر پانی پھیرتے رہے۔









