بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی جریدے فوربز کی پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کی تعریف

لاہور(ویب ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کی تعریف کردی، پروگرام کے تحت روزانہ پچاس ہزار ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا کچرا اٹھانے والا مربوط نظام بن چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت روزانہ پچاس ہزار ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف سڑکیں صاف ہوئی ہیں بلکہ آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

فوربز کی رپورٹ میں کہنا تھا کہ اس منصوبے کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ لاکھوں شہریوں کو پہلی بار باقاعدہ کچرا اٹھانے کی سہولت فراہم ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پروگرام میں پچاس ارب روپے کی مشینری، تیس ہزار گاڑیاں اور ڈیڑھ لاکھ ورکرز شامل ہیں۔ تمام آپریشن اور ادائیگیاں جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈز کے ذریعے مانیٹر کی جا رہی ہیں جبکہ منصوبے کے تحت کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر بھی کام شروع کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئیٹ میں پنجاب میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے اس نظام کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ پورے پنجاب میں ٹھوس فضلے کے انتظام میں تیز اور واضح بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا اور اسے انقلابی قدم قرار دیا۔