لندن (نیوزڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خا ن کے قریبی ساتھی جہانگیر چیکو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیکو ایک تقریب کے دوران مائیک پر کھڑے ہو کر یہ باتیں کر رہے ہیں کہ میں نے کہا خان صاحب! ہم دیوالیہ ہو گئے، مزید پیسے نہیں دے سکتے،تاہم اس کا سیاق وسباق کیا ہے؟ اس کی مکمل تفصیلات نہیں ہیں۔ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ جہانگیر چیکو کہہ رہے ہیں کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ میں اور انیل مسرت دیوالیہ ہو چکے ہیں، اب ہم مزید پیسے نہیں دے سکتے۔
خان صاحب آپ کو پیسہ دے دے کر ہم خود دیوالیہ ہو گئے ہیں، اب آپ کو مزید پیسے نہیں دے سکتے۔ صاحبزادہ جہانگیر چیکو pic.twitter.com/xjYajVcs5a
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) July 5, 2022









