اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو چیلنج دیا ہے کہ وہ بتائیں واقعی عوام کو مفت بجلی فراہم کریں گے۔
شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر خزانہ ٹی وی پر بیٹھ کر بتا دیں کہ واقعی عوام کو مفت بجلی دیں گے۔
”ماضی میں یہ شہر مختلف جماعتوں کو ووٹ ڈالتا رہا ہے، شیخوپورہ کے عوام عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ ہیں، حمزہ شہباز جعلی وزیر اعلیٰ 22 جولائی تک رہیں گے، الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹ پر کوئی کام نہیں“۔
اسد عمر نے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا، ان کے پاس مہنگائی کا کوئی جواب نہیں، یہ چند دنوں کے مہمان ہیں اور عمران خان کی ذاتیات پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ یہاں ہمارا مقابلہ لوٹے کے ساتھ ہے، مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی کا سیلاب لے کر آئے اور لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر مسلط کر دیا گیا۔
واقعی عوام کو مفت بجلی دو گے؟اسد عمر کا وزیر خزانہ کو چیلنج








