بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین مقرر کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ تقرری آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جب کہ وزارتِ قانون و انصاف نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق علامہ راغب حسین نعیمی کی بطور چیئرمین تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ صدرِ پاکستان نے وزیراعظم کی سفارش پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوبارہ رکن تعینات کرتے ہوئے کونسل کا چیئرمین مقرر کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمینی عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہوا تھا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اپنی سابقہ مدت پوری ہونے پر بطور چیئرمین اور کونسل کے آٹھ دیگر ارکان کے ہمراہ ریٹائر ہو گئے تھے۔

نئی تقرری کے بعد علامہ راغب حسین نعیمی دوبارہ تین سال کے لیے کونسل کی سربراہی سنبھالیں گے۔