مدینہ منورہ(ممتازنیوز)ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ ضیا الرحمان نے پاکستان کچھ حجاج مقدس نہ پہنچنے سے متعلق متضاد خبروں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جن عازمین کے حج ویزہ سٹمپ ہوچکے ہیں اورتکنیکی بنیادوںپر بینک ٹرانسفر کی وجہ سے حج پر نہیں جاسکے انہیںبھی لانے کے لئے وزارت مذہبی امور کا ائیر لائن اور دوسرے اداروں سے رابطہ قائم کیا۔ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ نے کہا کہ پاکستان سے حج آپریشن تقریبا ًمکمل ہو چکاہے تاہم لاہور میں ابھی بھی حج ویزہ کے حامل عازمین سفر نہیں کر سکے جن کی تعداد 100سے بھی کم ہے انہیں بھی پہنچانے کیلئے وزارت مذہبی امور کا ائیر لائن اور دوسرے اداروں سےرابطہ قائم ہے،تمام عازمین کو حجاز مقدس لانے کو 100فیصد یقینی بنائیں گے اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج کی خدمت ہمارے لئے باعث افتخار ہے،مکہ میں بھی عازمین کے لئے حرم مکی تک بہترین بسوں کے ذریعے شٹل سروس جاری ہے اور منی عرفات میں خیمے بھی مسجد نمرہ اور منی میں جمعرات کے قریب تر ہیں،عازمین کو حفظان صحت کے اصولوں کی مطابق رہائش پر3 وقت کا تازہ کھانا جس میں بکرے کا گوشت ،مرغی ،کوفتے ،بریانی ،آلووالے پراٹھے ،قیمے والے پراٹھے و چائے شامل ہیں دیا جارہاہے ، کھانوں کا معیار برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں قائم ہیں، بلڈنگوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مبنی موبائل ٹیمیں عازمین کا معائنہ کر رہی ہیں ۔
حج آپریشن تکمیل کے قریب، تمام عازمین کی حجاز مقدس آمد کو 100فیصد یقینی بنائیں گے ،ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ








