بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ طلب کر دیا

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) نے وفاقی کابینہ میں مزید نمائندگی کا مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیا ہے۔ پارٹی نے خاص طور پر وزیر مملکت کا قلمدان دینے کی درخواست دہرا دی ہے، جو حکومت سازی کے وقت بی اے پی کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
بی اے پی کا موقف ہے کہ اتحادی جماعت ہونے کے ناطے کابینہ میں ان کی مزید نمائندگی جائز حق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ بی اے پی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی دہرایا تھا اور اُس وقت وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پارٹی کے مطالبات کو ممکن حد تک پورا کیا جائے گا۔