بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوجرانوالہ کی ترقی مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے: خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کی ترقی اور تعمیر نو مسلم لیگ ن کی لگن اور عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل ہوئے۔
خرم دستگیر نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں میڈیکل کالج 2011 سے فعال ہے اور شہر کے اسپتال، میڈیکل کالجز اور سڑکوں کی تعمیر بھی مسلم لیگ ن کے دور میں مکمل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ایک محبت کرنے والا شہر ہے، اور جیسے جیسے شہر بڑھ رہا ہے، اس کی ضروریات بھی بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے اور ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیے دو فلائی اوورز بنائے جا چکے ہیں۔ مستقبل میں ریلوے کراسنگ پر انڈرپاسز اور مزید فلائی اوورز تعمیر کرنے کی ضرورت ہوگی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ جی ٹی روڈ شہر کی زندگی کی رگ ہے، اور ریلوے برجز کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل مزید کم ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ شہر میں اربن ڈیولپمنٹ کے مسائل رہتے ہیں، مگر جہاں بھی مسائل ہوتے ہیں، انہیں حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ کو کامن ویلتھ میں سب سے زیادہ اعزازات حاصل ہوئے ہیں اور شہر میں پہلوانی اور ویٹ لفٹنگ کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شہر میں ویٹ لفٹنگ اور پہلوانی کے سینٹر بنانے کی بھی گنجائش موجود ہے۔