بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک برطانیہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق دوطرفہ مذاکرات ہوئے، جن میں خطے اور عالمی سطح پر سکیورٹی کی صورتحال، دہشت گرد تنظیموں سے لاحق خطرات اور علاقائی استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے کی، مذاکرات کے دوران برطانوی وفد نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں فریقین نے خطے سمیت عالمی صورتحال پر تعمیری تبادلہ خیال کیا اور دہشت گرد تنظیموں، خصوصاً سرحد پار سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس سے لاحق خطرات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:حکومت فوری شوگر ملیں چلائے اور گنے کی فی من قیمت 700 روپے مقرر کرے: کسان اتحاد

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں افغانستان کے اندر اور وہاں سے سرگرم دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ممالک نے علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کی خدمات اور کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔