بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنرل ندیم رضا سے ترک افواج کے کمانڈر کی ملاقات،سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(نیوز ڈیسک  )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوآرٹرراولپنڈی میںملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ زمینی افواج کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوآرٹرراولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سلامتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان میں پیشرفت سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ مصروفیات اور تعاون کی سطح پر بڑھانے پر بھی با ت چیت ہوئی ۔ ملاقات میں اس اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک تعلقات مزید بڑھتے رہیں گے ،دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کی تاریخ رکھتے ہیں ،دوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ فوجی اور اسٹریٹجک تعاون میں دونوں ممالک مشترکہ تاثر رکھتے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ،ترکیہ کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔جنرل ندیم رضا نے علاقائی امن واستحکام کےلئے کردار تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔