کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاقت محسود پیش ہوئے، جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل سلمان مجاہد بلوچ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔
عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کو 9 دسمبر تک بڑھاتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔









