اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم بعض افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افسران کو سخت کارروائی کی ہدایت دی۔
محمد جواد طارق نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث فعال گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، جبکہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے شہر میں گشت اور چیکنگ کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ








