بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ٹول پلازہ کے قریب کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور گاڑی برآمد

پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 17 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلشدہ اشیا قبضے میں لے لیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے خفیہ اطلاع پر ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 564 مہنگے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ لینڈ کروزر تحویل میں لے لی، جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اندر خصوصی طور پر تیار کیے گئے 5 خفیہ خانوں سے مختلف برانڈز کے 564 موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت 6 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ فارنزک معائنے سے یہ بھی ثابت ہوا کہ تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی یہ لینڈ کروزر ٹیمپرڈ اور نان ڈیوٹی پیڈ ہے۔
دوسری کارروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ٹرکوں سے 12 ہزار 200 کلوگرام چھالیہ، 4 ہزار 21 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز ضبط کیے گئے۔