اٹلی کے مشہور لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے کولہاپوری چپل کے ایک محدود ایڈیشن کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمت سن کر ہر کسی کے ہوش اڑ جائیں گے۔ ایک جوڑی چپل کی قیمت تقریباً 930 امریکی ڈالر (84 ہزار بھارتی روپے یا 2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔
یہ خصوصی کلیکشن کرناٹکا اور مہاراشٹرا کی انڈین لیدر ڈیویلپمنٹ کارپوریشنز کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کے بعد لانچ کیا جائے گا۔
پراڈا کے ہیڈ آف کارپوریٹ رسپانسبلیٹی، لورینزو برٹیلی نے کہا کہ کمپنی اس چپل کو بناتے وقت اصل کولہاپوری چپل سازوں کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جدید تکنیک بھی شامل کرے گی۔
یہ محدود ایڈیشن فروری 2026 میں پراڈا کے دنیا بھر میں موجود 40 اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔
دستخط کے بعد کمپنی ان ریاستوں میں 2 ہزار جوڑیاں تیار کرے گی، جو بھارتی دستکاری اور اطالوی ٹیکنالوجی کا منفرد امتزاج پیش کریں گی۔
بھارت میں پراڈا کی لگژری کولہاپوری چپل؛ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں








