اسلام آباد:(نیوزڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے “ریفارم چیمپئن” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ، ڈاکٹر عبیداللّٰہ کو ادارے کی ریگولیٹری اصلاحات میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔
اس موقع پر سی ای او ڈریپ نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری ڈریپ ٹیم کی مشترکہ محنت، لگن اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔









