بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی کا(ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کے 20حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں ہم ان کو سپورٹ کریں گے، یہ الیکشن جیت کر جو فساد پیدا کیا گیا ہے ہم نے اس کا جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیادت نے کہا ہے اس الیکشن میں صرف ن لیگ کی سپورٹ تک ہی نہیں رہنا، اب چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں۔ اس موقع پر سعد رفقی نے کہا کہ 20 حلقوں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیصلے پر پیپلز پارٹی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا، عمران خان اور اس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرنے کے قریب تھے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست بچانے چل پڑے، ہم سب مل کر دیانتداری سے کا م کر رہے ہیں کہ ملک اس صورتحال سے نکلے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی بقاء کا معاملہ ہو تو سیاست پیچھے رہ جاتی ہے، جب اتحادی حکومت آئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، نحوست کے دور سے پاکستانیوں کی جان چھوٹی۔