بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمید کی سزا خوش آئند، سب کا کڑا احتساب کیا جائے، شاہد آفریدی

کراچی (نیوزڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے احتساب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا اُسے کٹہرے میں لایا جائے۔

کراچی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ویسے یہ میرے کرنے کی بات نہیں مگر میں خوش ہوں کہ فیض حمید اور دیگر افسران کا احتساب ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاک فوج نے احتساب کا عمل اپنے اندر سے شروع کیا ہے، اب جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسکا احتساب بھی ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ فوج میری اور الحمداللہ مجھے پاک آرمی پر فخر ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے نئے سیزن میں دو فرنچائزز کے اضافے پر سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں دو ٹیموں کا اضافہ خوش اچھا ہے، ٹیموں کے اضافے سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا اپنا برانڈ ہے، روڈ شو پی ایس ایل کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

شاہد آفریدی نے مستقبل کی صورت حال کو بھانپتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں مزید تجربات کی ضرورت نہیں ہے، اب ہمیں ورلڈ کپ کے لئے ٹیم فائنل کرلینا چاہیے، میں ذاتی طور پر عالمی کپ سے پہلے سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں۔

سابق کپتان نے بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہے اس سے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔

کراچی:(نیوزڈیسک) پاکستان ریلویز نے سندھ میں کراچی کے بعد روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے انفرا اسٹرکچر اور سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر وزیرِ ریلوے نے سی ایم سندھ کے اشتراک سے سندھ میں ریلوے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی کامیاب اَپ گریڈیشن کے بعد اب روہڑی ریلوے اسٹیشن کی باری ہے۔ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کا جامع ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا۔رواں ماہ روہڑی اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا اور روہڑی اَپ گریڈیشن منصوبہ سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی لاگت کا 50 فیصد سندھ حکومت جبکہ 50 فیصد پاکستان ریلوے برداشت کرے گی۔روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن آئندہ سال جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اَپ گریڈیشن کے بعد روہڑی اسٹیشن ملک کے جدید ترین اور بہترین ریلوے اسٹیشنز میں شامل ہوگا۔روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روزانہ 20 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے جس کے باعث سہولیات میں بہتری ناگزیر قرار دی گئی ہے۔وزیرِ ریلوے نے روہڑی اسٹیشن کو پاکستان ریلوے کے ایک اہم جنکشن کے طور پر مزید مؤثر بنانے کا اعلان بھی کیا۔پاکستان ریلوے نے سکھر ریلوے اسٹیشن کو بھی اس کی اصل تاریخی اور جمالیاتی حالت میں اَپ لفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکھر ایکسپریس کے ریکس کی ریفربشمنٹ اور اَپ گریڈیشن بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے روہڑی منصوبے اور دیگر ترقیاتی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ غیر محفوظ (Unmanned) ریلوے کراسنگز کو محفوظ (Manned) بنانے پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تفصیلی توجہ کی یقین دہانی کروائی گئی۔

وزیرِ ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔اسی طرح، مسافروں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو خط ارسال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیرِ ریلوے نے واضح مؤقف دیا ہے کہ فوڈ کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔