بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری، پنجاب میں نمبرز گیم اب کیا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت (ن) لیگ کے پاس 166 سیٹیں ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے7، تین آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا ووٹ بھی (ن) لیگ کے پاس ہے، اس طرح (ن) لیگ کے حکومتی اتحادکے ووٹوں کی تعداد 177 بنتی ہے۔
الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت
2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کوپنجاب اسمبلی میں183 نشستیں ملی تھیں لیکن 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی نشستیں 158 رہ گئیں۔
الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 158 اور (ق) لیگ کے 10 ارکان ملا کر اپوزیشن کے 168 ارکان بنتے ہیں تاہم اب پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل جانے کے بعد اپوزیشن اتحادکی تعداد173بنتی ہے یعنی مخصوص نشستوں کے بعد بھی حکومتی اتحاد کو اپوزیشن پر 4 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو کرانے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوگا جس کے بعد پارٹی پوزیشن تبدیل ہوجائے گی۔