بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم آج اسلام آبادمیں میٹرو بس سروس گرین لائن کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کی گرین لائن (بھارہ کہو تا پمز ہسپتال) اور بلیو لائن (کورال تا پمز ہسپتال) کا افتتاح کریں گے۔گرین لائن میٹرو بس سروس بھارہ کہو سے پمز ہسپتال تک 15.5 کلومیٹر پرمحیط ہے، اور اس روٹ پر 08 مسافر سٹیشنز ہیں۔ بلیو لائن میٹرو بس سروس کورال سے پمز ہسپتال تک20 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، اور اس روٹ پر 13 مسافر سٹیشنز واقع ہیں۔