اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کا دھاوا، متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع کرا دی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی بھاری نفری نے دراندازی کی، ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا، مارا گیا، دروازے توڑے گئے ۔وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ صورت حال کی ذمہ دار ہے،ایوان اور ارکان اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے۔









