بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹ کمنز عمران خان کے ہم پلہ، مچل جانسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے ذریعے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور وہ سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے ہم پلہ آ گئے ہیں۔
ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پیٹ کمنز نے ریڈ بال فارمیٹ میں جو روٹ کی 13ویں بار وکٹ حاصل کی، جو کسی بھی بولر کی جانب سے جو روٹ کے خلاف سب سے زیادہ شکار ہے۔ اس میچ میں انگلینڈ کی چھ میں سے تین وکٹیں کمنز کے حصے میں آئیں۔
اس کارکردگی کے ساتھ ہی پیٹ کمنز نے مچل جانسن کو پیچھے چھوڑ دیا اور آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی۔
مزید برآں پیٹ کمنز نے بطور ٹیسٹ کپتان 150 وکٹیں مکمل کر لیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے پاس تھا، جنہوں نے کپتانی کے دوران 187 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز انجری کے باعث ایشیز سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں شرکت نہیں کر سکے تھے، تاہم واپسی پر انہوں نے اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا۔