یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور ترغیب کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش ہوئے، تاہم ایک شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث فردِ جرم عائد نہ کی جا سکی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے، جبکہ شریک ملزم سبحان پیش نہ ہو سکے۔ ملزمان کی مکمل حاضری نہ ہونے پر عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کر دی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی پیشی یقینی بنائی جائے، جبکہ مقدمے کی مزید کارروائی 4 جنوری کو ہوگی۔
دوسری جانب عدالت نے ڈکی بھائی کی جانب سے ضبط شدہ اشیا اپنی سپرد داری پر لینے کی درخواست پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ڈکی بھائی کی عدالت میں پیشی، فردِ جرم عائد نہ ہو سکی








